Kaya Hum 1 Hain

╔═╦══╦══╗─╔╗─╔═╦══╦══╗
║╬║╔╗╠╗╔╝╔╝╚╗║╬╠╗╔╩║║╝
║╔╣╠╣║║║─╚╗╔╝║╔╝║║╔║║╗
╚╝╚╝╚╝╚╝──╚╝─╚╝─╚╝╚══╝
ہم پاکستان میں تبدیلی اور انقلاب کی دونوں قوتوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ آئیے پاکستان کی خاطر ہمارا ساتھ دیجیئے

We Support The Powers Of CHANGE In Pakistan, We Are One And We Shall Be One

مسلم اقوام ظلم کی چکی میں پس رہی ہے۔ نہ کوئی اصلاح والا ہے ،نہ ہی کوئی فلاح والا ہے، سب ایک دوسرے کو کاٹ رہے ہیں، سب ایک دوسرے کا گلا گھونٹ ر ہے ہیں....اور ہم ہیں بھی ایک اللہ، ایک رسولﷺ اور ایک کتاب قرآن کے ماننے والے، ہمارا دین اور ہمارا مذہب بھی ایک اور اس کی رو سے مسلمان مسلمان کا بھائی اور دین محمدیﷺ کی رو سے اگر جسم کے ایک حصہ کو تکلیف ہو تو سمجھو سارے جسم کو تکلیف ہے تو اس طرح اگر ایک مسلمان کو تکلیف تو سمجھو سب مسلم اُمہ کو تکلیف کیونکہ ہمارا دین ہمیں یہی درس دیتا ہے اور اس کا واضح اور اٹل منشور بھی یہی ہے کہ ہم سب مسلمان ایک مٹھی کی مانند ہیں مگر یہ سب آج کل زبانی کلامی ہے، اس کے بالکل متضاد ہے....؟ ہم ذرا اپنے اِردگرد جھانکیں ،ہم کیا تھے تو کیا ہوگئے اور کیا ہو رہے ہیں....؟
اللہ نے مسلم اُمہ کو معدنیات، تیل، کوئلہ، گیس اور معدنی وسائل سے مالامال کر رکھا ہے.... مگر پھر بھی ہم میں یونٹی نہیں ہے، ہم میں اتفاق نہیں۔ کیا مسلم اُمہ ایک مٹھی ہوسکتی ہے؟ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکتی ہے؟ ایک جان ہوسکتی ہے؟ ہم زبان ہوسکتی ہے....؟؟؟ کیا یہ سب ممکن ہے؟ جی یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے اور تفرقہ بازی میں نہیں پڑیں گے۔قصہ مختصر ہمارا اللہ تعالیٰ ایک، ہمارا نبیﷺ ایک، ہماری کتاب قرآن پاک ایک، تو پھر ہم ایک کیوں نہیں؟ یہ پھر قتل و غارت کیوں؟ یہ مسلم دنیا میں نااتفاقی کیوں....؟ ذرا سوچئے اور ہم سب کو سوچنا پڑے گا، کیا ہم ایک ہیں.... کیا ہم ایک ہیں....؟؟؟