Pakistani in Norway

‎محترم گروپ ممبران:
آپ سے برادرانہ گزارش ہے کہ یہ گروپ اپنے رولز کے مطابق سب ممبران کو اخلاق اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر پوسٹس اور کمنٹس کے زریعےاظہار رائے کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ گروپ ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے جسکا مقصد تارکین وطن کے مسائل پر گفتگو اور اردو کی ترویج کے لیے کام کرنا ہے

مندرجہ ذیل سب ممبران گروپ رولز کو فولو کریں، باشعور مسلمان اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں تاہم جو ممبر ان رولز کے مخالفت پر بضد رہے گا اسے گروپ سے مستقل بین کر دیا جائے گا۔ ۔
1: پاکستان مخالف پوسٹس بلکل نہ کریں۔
2: پاکستان آرمی مخالف پوسٹس بلکل نہ کریں۔
3: فرقہ ورانہ اور لسّانی پوسٹس سے مکمل اجتناب کریں۔ اور سیاسی پوسٹس کو فرقہ ورانہ یا لسانی رنگ نہ دیں۔
4:فحش پوسٹس پر کوئ وارننگ نہیں سیدھا بین ہے۔
5: آپ جس بھی پارٹی سے ہوں پوسٹس اور کمنٹس کے زریعے اپنا اظہار خیال اخلاق، تہذیب اور علمی دلیل سے کریں نا کہ بدتمیزی، بدتہزیبی اور گالی گلوچ سے۔ اپنے مخالفین کو جانوروں سے تعبیر کرنا انسانوں کا کام نہیں۔
گالی دینے اور تذلیلی زبان استعمال کرنے والا بغیر وارننگ مستقل بین ہوگا۔


(مذہبی فرقہ واریت کے حوالے سے خصوصی احتیات برتیں ۔کوئ شیعہ ہو یا سنی برائے مہربانی ایجنڈے پر ہی بات کریں، ہمار کام نفرتین کم کرنا ہے نہ کہ انہیں ہوا دینا۔)
آپکے تعاون کے طلبگار۔۔۔۔
ٹیم ایڈمنز "پاکستانی ان ناروے"‎.